اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیوف وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ اسلام آباد منسوخ کر نے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو وِٹکوف اور کشنر کو اسلام آباد روانہ نہیں کیا جارہا ہے،ہمارا وفد اسلام آباد کا 18 گھنٹے کا سفر نہیں کرے گا،ایرانی مذاکراتی ٹیم جب چاہیں ہمیں براہ راست کال کر سکتے ہیں،ایران تنازع پر تمام کارڈز ہمارے ہاتھ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نہ بھیجنے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع کی جائے گی،ہم نے ابھی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سوچا نہیں،پاکستان کا سفر بہت لمبا ہے،ہم یہی کام فون پر بھی مثر طریقے سے کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






