پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوگا؟ وفاقی وزیر نے بُری خبر سنا دی

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔۔علی پرویز نے کہا کہ لوگوں کو تکلیف ہوئی لیکن تیل کی دستیابی میں مشکل نہیں ہوئی،ہم نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے لگا کر عوام کو ریلیف دیا،ڈیزل پر لیوی صفر ہے اور اس کو پیٹرول پر منتقل کرنا پڑا،دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کوآگے نہیں چلایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر 80 روپے کم کئے تو ناقدان نے کہا ان کی وجہ سے قیمت کم ہوئی،ہم آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت کر رہے ہیں،رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50 ، 55روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہے،پاسداری کرنی ہے ورنہ قیمت بہت بری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close