کرکٹر محمد نواز کیخلاف پی سی بی کا بڑا فیصلہ

لاہور(آئی این پی )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے قومی ٹیم کے آل رائو نڈر محمد نواز کا نشہ آور شے کا ٹیسٹ مثبت آنے پر معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز کا نشہ آور شیکا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شے) استعمال کرنا ثابت ہوا، پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔خیال رہے کہ محمد نواز ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close