سولر سسٹم لگوانے کیلئے لائسنس لینا لازمی قرار، اہم خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی)وزارت توانائی نے سولرسسٹم لگوانے والے تمام صارفین کے لیے نیپرا لائسنس لازمی قرار دے دیا۔ذرائع نیپرا کے مطابق سسٹم کے مطابق بجلی کی پیداوار کے لیے صارفین کو لائسنس لینا ہو گا۔ پہلے 25 کلو واٹ تک صارفین کو تقسیم کار کمپنیاں لائسنس دے سکتی تھیں۔ نیپرا کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرالائسنس لازمی قرار دیا، صارفین کو لوڈ کے مطابق فیس کی مد میں نیپرا کے نام کا پے آرڈر بھی اداکرنا پڑے گا ۔ترامیم سے قبل 25کلو واٹ سسٹم پرصارفین کومفت لائسنس جاری ہوتا تھا۔ صارفین کو ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔ ترامیم کے تحت صارفین کو نیٹ بلنگ پراجیکٹ پر کنیکشن دیا جا سکے گا، ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین لائسنس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close