وزیراعظم آزاد کشمیر کی پاک بحریہ کو کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد

مظفرآباد: (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے پاک بحریہ کو فضا سے سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابلِ فخر ہیں۔ کروز میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close