بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے آپریشن سندور میں بدترین شکست کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جرنل انیل چوہان کی گفتگو کے دوران غیر پراعتماد باڈی لینگویج اور لڑکھڑاتی آواز نے شکست خوردہ ذہنیت عیاں کر دی۔ وہ عبرتناک شکست چھپانے کے لیے مضحکہ خیز بیانات دینے لگے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چیلنجز مختلف ہوں گے۔ اور ہمیں پچھلے سندور کو بھول کر اب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی چیف آف اسٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانا اور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دینا ہرگز حقیقت پسندانہ مؤقف نہیں۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کے لیے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کے مطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہے کہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پس پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے اور اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو موزوں دکھانے کی ایک ناکام کوشش دکھائی دیتے ہیں۔
ان بیانات سے واضح ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ مگر کسی بھی مہم جوئی کا جواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، مؤثر اور فیصلہ کن ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






