WhatsApp نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جسے “WhatsApp Plus” کا نام دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد صارفین میں یہ تشویش ہے کہ آخر اس سبسکرپشن کے بدلے کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
Meta کے مطابق یہ سبسکرپشن مکمل طور پر اختیاری ہوگی اور اس سے ایپ کے بنیادی فیچرز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ صارفین بدستور مفت میسجنگ، کالنگ اور پرائیویسی فیچرز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق “WhatsApp Plus” زیادہ تر ذاتی نوعیت (پرسنلائزیشن) کے فیچرز پر مشتمل ہے، جن میں پیڈ اسٹیکرز، کسٹم رنگ ٹونز، تھیمز، وال پیپرز اور ایپ آئیکنز شامل ہیں۔ تاہم یہ تمام تبدیلیاں صرف صارف کو نظر آئیں گی، چیٹ کرنے والے دوسرے افراد کو نہیں۔
مزید برآں، سبسکرائبرز کو 20 چیٹس پن کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی، جو کہ عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ لچک فراہم کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






