واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس امن معاہدہ قبول کرنے کا یہ آخری موقع ہے ، باراک اوباما دور جیسی غلطی نہیں دہرائیں گے۔ٹرمپ نے فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کو تنبیہ کی کہ یہ امن معاہدے کے لئے آخری موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس امن معاہدہ قبول کرنے کا یہ آخری موقع ہے، اگر تہران نے معاہدہ نہ کیا تو پورا ملک تباہ کردیا جائے گا۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ سابقہ صدر بارک اوباما کی طرح وہی غلطی نہیں کریں گے، جن کی انتظامیہ نے 2015 میں ایران کے ساتھ ایک جامع جوہری معاہدہ کیا تھا۔ا نہوں نے کہا کہ اب مزید نرمی نہیں دکھائی جائے گی، وہ جلدی جھک جائیں گے، آسانی سے جھک جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ قبول نہ کیا تو جو کچھ کرنا پڑا، وہ کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ کام پچھلے 47 سالوں میں دوسرے صدور کو ایران کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کی کلنگ مشین کو ختم کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






