ایرانی مذاکراتی ٹیم پاکستان کب آرہی ہے؟ اہم خبر آگئی

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے منگل کو اسلام آباد پہنچنے گی ۔امریکی چینل نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم امریکا سے مذاکرات کیلئے منگل کو پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی، جو توقع کر رہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوگا۔امریکی چینل نے رپورٹ کیا کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی صدور پاکستان گئے تو ان کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔امریکی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close