خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا گیا، فنانس کمیٹی کی منظورری کے بغیر کرنے کے اقدام کو آئین سے متصادم قرار دینے کے بعد ترمیمی ایکٹ تیار کرلیا گیا جو آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ا ایکٹ کے ذریعے کیا جاتا تھا اور اس کی منظوری ایوان سے لی جاتی تھی۔ جب اس تحریک کا جائزہ لیا گیا تو تنخواہوں میں اضافے کو آئین کے آرٹیکل 88 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، آرٹیکل 88 اور آرٹیکل 127 کے تحت اسمبلی کے اخراجات پر مالیاتی کمیٹی کا کنٹرول ہوگا۔ تنخواہیں بھی مالیاتی امور کے زمرے میں آتی ہیں تو سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور اراکین کی تنخواہیں اور الائونس بھی اسمبلی کے اخراجات میں شامل ہیں، مذکورہ آرٹیکل کے تحت تنخواہوں اور الانس کی شرح کا تعین فنانس کمیٹی کرے گی۔ اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مذکورہ نشان دہی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، مراعات اور استحقاق ایکٹ 1975 میں ترمیم تیار کرلی گئی جو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔صوبائی حکومت کی مجوزہ ترمیم کے تحت تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کے پاس ہوگا اور ایکٹ کی منطوری کے بعد اسے کابینہ میں منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close