مردان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی پرکل بھی کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، بانی کی ہدایات پرعمل کروں گا کسی کی خواہش پر نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق تحریک چلائیں گے۔ مردان میں جلسے سے خطاب سہیل آفریدی نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے، ذاتی معالج اور خاندان کے سامنے علاج کرانے کا مطالبہ کردیا۔ احتجاجا صوبائی اسمبلی کا اجلاس گرائونڈ میں کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔ پی ٹی آئی ہمیشہ سے بات چیت کی حامی تھی۔جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک کیساتھ محبت کی اور کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کو اسپیس دینا ہوگی ، بانی کے بغیر پاکستان کی جمہوریت مضبوط نہیں ہوسکتی۔ حکمرانوں نے پارلیمان کو کمزور کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






