ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ نرخ ایک بار پھر پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

 

سونے کے فی تولہ نرخ 3 ہزار 500 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 35 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 811 ڈالرکی سطح پر آ گئی ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت میں 144 روپے کا اضافہ ہونے سے نئے نرخ 8404 روپے ہو گئے ہیں۔