وزیراعظم کا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر ٹرمپ اور ایران سے جنگ بندی کی اپیل کا ٹویٹ عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، محض 40 منٹ کے اندر 10 لاکھ سے زائد لوگ نے دیکھا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان کامیاب ثالثی اور صدر ٹرمپ و ایرانی قیادت سے کی گئی امن اپیل کے چرچے دنیا بھر میں ہونے لگے۔اس عالمی مشن کی کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا ایک حالیہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ ٹویٹ پوسٹ ہونے کے محض 40 منٹ کے اندر 10 لاکھ سے زائد لوگ اسے دیکھ چکے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس پیغام کو دنیا بھر کے سفارتکاروں، تجزیہ نگاروں اور عام شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق، صدر ٹرمپ اور ایران سے براہِ راست مذاکرات اور جنگ بندی کی اپیل نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور بااثر ملک کے طور پر ابھارا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ٹویٹ کی اس قدر تیز رفتار وائرل ہونا پاکستان کی “ڈیجیٹل ڈپلومیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close