کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 42 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی فروری 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ صارفین سے اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔
نیپرا نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






