بارشوں نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان

کوئٹہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے کے اعداد وشمار کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد18ہوگئی،جاں بحق ہو نے والوں میں7مرد اور11بچے بھی شامل ہیں، مو سلا دھار بارشوں کے باعث 17افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں11بچے ،4خاتون اور2مرد شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مو سلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث65مو یشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، سیلابی صورتحال پیدا ہو نے سے تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 162ہوگئی، سیلابی صورتحال پیدا ہو نے سے35گھر مکمل جبکہ127گھروں کو جزوری طورپر نقصان پہنچا ہے۔اِسی طرح مو سلا دھاربارشوں کے باعث کیچ، کوہلو، لو رالائی اور جعفر آباد میں جانی نقصانات رپورٹ ہوئے، مو سلا دھاربارشوں کے باعث کچھی ،ژوب ، دکی اور قلعہ عبد اللہ میں بھی جانی نقصانات ہوئے ہیں، و سلا دھار بارشوں کے باعث نصیر آباد، چمن، کوئٹہ، حب اور آواران میں مالی نقصانات ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے اعداد وشمار میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لسبیلہ، کیچ، پشین، کوہلو، ہرنائی، قلعہ عبد اللہ، کچھی اور ژوب میں بھی نقصانات رپورٹ ہوئے، بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ ، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سر گرمیاں جا ری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close