فخر زمان کے خلاف بال ٹیمپرنگ کیس میں نئے دعوے سامنے آ گئے

پاکستان سپر لیگ میں فخر زمان کے خلاف مبینہ بال ٹیمپرنگ کیس میں مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے اس معاملے پر میچ ریفری سے باضابطہ شکایت درج کروائی، جس کے بعد ریفری نے امپائرز کو کھلاڑی پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔

رپورٹس کے مطابق 13ویں اوور کے دوران کراچی کنگز کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا شبہ ہوا، جس پر میچ ریفری نے فوری طور پر واکی ٹاکی کے ذریعے امپائرز کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امپائرز کو فخر زمان کی جیب میں کسی چیز کی موجودگی پر شک ہوا، جبکہ گیند کے معائنے کے دوران یہ تاثر ملا کہ اسے کسی کھردری چیز سے نقصان پہنچایا گیا ہے، جس کے باعث گیند کا ایک حصہ خراب ہو گیا تھا۔

تاہم کراچی کنگز کے ذرائع کے مطابق اس مبینہ واقعے کی کوئی ویڈیو یا تصویر موجود نہیں، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close