فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 401 روپے اضافے کے بعد 41 ہزار 461 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4560 ڈالر ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close