کراچی: شہر میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 240 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق ڈیری فارمرز کیلئے دودھ کی قیمت 215 روپے فی لیٹر جبکہ ہول سیلرز کیلئے 225 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






