انگلینڈ کے کرکٹر بین ڈکٹ نے انڈین پریمیئر لیگ دو ہزار چھبیس میں شرکت سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ پر توجہ دینے اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کو بچانے کے لیے یہ مشکل فیصلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹیم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر کافی غور کیا گیا اور موجودہ حالات میں یہی ان کے مستقبل کے لیے بہتر ہے، اگرچہ عمر کے اس مرحلے پر ممکن ہے کہ انہیں دوبارہ اس لیگ میں کھیلنے کا موقع نہ ملے۔
رپورٹس کے مطابق بین ڈکٹ نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ٹیم میں جگہ مضبوط کرنے کے لیے دہلی کیپیٹلز کے ساتھ کیا گیا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ انہیں پہلی بار اس لیگ کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور نیلامی میں دہلی کیپیٹلز نے انہیں دو کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا، تاہم اب اس فیصلے کے بعد وہ دو ہزار انتیس تک اس لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






