آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔
فرنچائز چنئی سپر کنگز کے مطابق نیتھن ایلس کو مکمل صحت یابی میں تقریباً تین ماہ درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ پورے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ایلس کو 11 مارچ کو ڈومیسٹک ون ڈے کپ کے فائنل کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جو دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز نے انہیں 2 لاکھ 15 ہزار ڈالر میں برقرار رکھا تھا، تاہم انجری کے باعث ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپنے اہم فاسٹ بولرز کی فوری دستیابی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، جن میں مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
بورڈ کے مطابق ان کھلاڑیوں کی فٹنس اور ورک لوڈ مینجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ابتدائی میچز میں آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






