//

الزاری جوزف کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیھلنے سے انکار

لاہور (آئی این پی): پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں اسٹار فاسٹ بولر الزاری جوزف نے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے باوجود سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ابتدائی طور پر ان کی عدم دستیابی کی وجہ ذاتی معاملات بتائی تھی، تاہم ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واضح کیا کہ الزاری جوزف نے خود ٹیم کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا، جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔

ڈیرن سیمی کے مطابق الزاری جوزف حال ہی میں انجری سے صحت یاب ہوئے تھے اور انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مزید فیصلہ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے حکام کریں گے، کیونکہ یہ ان کے اختیار سے باہر ہے۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں شمار جوزف، کیمار روچ، جیڈن سیلز، جسٹن گریوز اور کیمو پال شامل ہوں گے، جبکہ اسپن شعبے میں جومیل واریکن، جوشوا بشپ اور کپتان روسٹن چیز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے پورٹ آف اسپین میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close