گیس بحران، سی این جی اسٹیشنز بند

پشاور : خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں گیس کی شدید قلت کے باعث ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے شہر بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 21 مارچ سے 23 مارچ تک پشاور کے تمام سی این جی اسٹیشنز مکمل طور پر بند رہیں گے، اور اس دوران کسی بھی اسٹیشن کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق گیس بحران پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات بھی زیر غور ہیں، جبکہ شہریوں کو صورتحال کے پیش نظر تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close