اپنا گھر بنانے کا خواب رکھنے والے کم آمدنی والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے سستے گھروں کے منصوبے شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے امور پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک میں رہائشی سہولیات کی بہتری اور تعمیراتی شعبے میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ کم آمدنی والے طبقے کو چھت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سستے گھروں کے منصوبے ناگزیر ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس اسٹرکچر میں جامع اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ‘ٹیکس اسٹینڈرڈائزیشن’ پر مشاورت جاری ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو ہاؤس فنانس (گھر کے لیے قرضہ) کی سہولت موثر انداز میں پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہاؤس مورٹگیج (قرضہ حسنہ/رہن) کے حوالے سے قانونی اصلاحات کے مسودے پر کام جاری ہے، جس سے بینکوں کے ذریعے قرضوں کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close