سونے کی قیمت میں بڑی اور ہوشربا کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس نے خریداروں اور سرمایہ کاروں دونوں کو چونکا دیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 24 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 20 ہزار 833 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 243 ڈالرز گر کر 4767 ڈالرز ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ کمی مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوئی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close