حکومت کی جانب سےبجلی کے بلوںمیں اضافی فکسڈ چارجز شامل

حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی فکسڈ چارجز شامل کر دیے گئے ہیں جن کی وصولی فروری کے بلوں میں شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں اقسام کے صارفین پر عائد کیے گئے ہیں۔ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ 100 یونٹ استعمال پر 200 روپے جبکہ 200 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک استعمال پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ 200 یونٹ تک کے صارفین پر 300 روپے چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

مزید برآں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین سے 350 روپے، 400 یونٹ تک صارفین سے 400 روپے جبکہ 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے فکسڈ چارجز بڑھا کر 500 روپے کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق 600 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں اضافے کے بعد یہ 675 روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close