وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اسکیم نوجوانوں کو روزمرہ کے سفر میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی مدد بھی فراہم کرے گی۔
الیکٹرک بائیک کی کل قیمت: 1,75,000 روپے
حکومتی سبسڈی: 30٪ (52,500 روپے)
درخواست گزار کی پیشگی ادائیگی: 17,500 روپے
بینک فنانسنگ کے ذریعے باقی رقم: 1,05,000 روپے
ماہانہ قسط: 4,773 روپے (24 ماہ میں)
درخواست دینے کا طریقہ:
ویب سائٹ پر جائیں: www.ebike.balochistan.gov.pk
ذاتی معلومات اور کیٹیگری درج کریں
ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں
درخواست کی جانچ اور تصدیق کروائیں
منتخب امیدواروں کا فیصلہ شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا اور بائیک ان کو فراہم کی جائے گی
یہ اسکیم نوجوانوں اور خواتین کے لیے موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ کم قیمت پر جدید الیکٹرک بائیک حاصل کریں اور خودمختار بنیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





