سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے بعد قیمتوں کا رخ اچانک نیچے کی جانب مڑ گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 486 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے تک آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 29 ڈالر سستا ہو کر 5176 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا تھا، تاہم آج اچانک کمی نے مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close