اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، جس کے نتیجے میں صارفین پر مجموعی طور پر 8 ارب 67 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے دوران بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 35 پیسے اضافہ کی منظوری دی ہے۔ یہ اضافہ کراچی سمیت پورے ملک کے بجلی صارفین پر لاگو ہوگا۔ بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ مارچ سے مئی 2026 تک تین ماہ کے لیے نافذ رہے گا۔ نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو حتمی منظوری اور نوٹیفکیشن کے لیے بھیج دیا ہے۔
یہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہے، اس سے قبل جولائی تا ستمبر 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت 33 پیسے فی یونٹ بڑھائی گئی تھی، جس کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک ہوا تھا۔ اب صارفین پر نئے اضافے کا بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






