سونا سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں ہلکی کمی دیکھی گئی، جہاں قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 5178 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ عالمی معاشی رجحانات اور ڈالر کی حرکت سے جڑا ہوتا ہے، جس کے باعث مقامی مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close