کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت آج بھی تیزی کے ساتھ بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5,042 ڈالر ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






