فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے والوں کو بڑی سہولت مل گئی، جس کے بعد وہ آسانی سے اپنے گھر کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوید قمرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کااجلاس ہوا، جس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا کہ 2500 اسکوئر فٹ تک فلیٹس خریدنے یا گھر تعمیر کرنے پر ٹیکس کریڈٹ کی سہولت ہوگی۔
مارگیج فنانسنگ اسکیم کے تحت فنانسنگ پر سود ادائیگی میں 30 فیصد ٹیکس کریڈٹ ملے گا۔رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کی صورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت محدود کر دی گئی ، رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کیصورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت2 سال ہو گی، پہلے رجسٹرڈ کاروباروں کو نقصان کی صورت میں ٹیکس ایڈجسٹ کرنے کی مدت3 سال تھی۔
نئے فنانس بل میں انکم ٹیکس میں ای کامرس، ای بزنس کی اصطلاح بھی شامل کردی گئی، 20 لاکھ روپے تک ٹیکس کیسز کو آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولیشن میں نہ بھیجنے کی شق بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں