سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا،قائمہ کمیٹی نےسولرپر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنےکی سفارش کردی،کمیٹی اراکین نےکہابجٹ سے پہلےمخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکےذخیرہ کرلئے،بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
جبکہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینےکامطالبہ کردیا،کہاپی آئی اےکو نئےطیاروں کی لیزپرسیلز ٹیکس سےاستثنا دیا گیا،یہ امتیازی قانون ہےورنہ یہ تمام ایئر لائنز کیلئے ہونا چاہئے،یہ تجویز جیسے ہی پاس ہوگی ،عدالت میں چیلنج ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close