سرکاری بس سروسز کا کرایہ دوبارہ 50 روپے مقرر

اسلام آباد میں میٹرو بسوں کے کرایوں میں کیا گیا سو فیصد اضافہ واپس لے لیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے نےباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

میٹرو بسوں کا کرایہ یکم جون سے 50 روپے بڑھا کر سو روپے کردیا گیا تھا،میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد دباؤ کے باعث سی ڈی اے نے ایک ہفتہ پہلے نیا کرایہ نامہ مؤخرکیا، لیکن یکم جون کو نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

عوام نےدہائیاں دیں اورمیڈیا نے عوام کی آوازحکام تک پہنچائی تو وزیراعظم سےوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی،شہبازشریف نےعیدالاضحی سے پہلے یہ اضافہ عوام کیلئے عید کی خوشیاں ماند کرنے کے مترادف ہے،واضح رہے میٹرو بس کا کرایہ بڑھنے سے روزانہ سفر کرنے والے نوے ہزار سے زائد افراد متاثر ہورہے تھے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close