ایک مرتبہ پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی سامنے آ گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھپوانے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کو نظرانداز کرتے ہوئے، ٹیموں کو جرسی پر میزبان ملک کا نام چھپوانا لازمی قرار دینے کے باوجود اس پر عمل کرنے سے انکار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیلوں کو سیاست کا شکار بنا رہا ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کھیل کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس رویے کا نوٹس لے اور اس معاملے پر کارروائی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close