ملک میں سونا سیکڑوں روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2622 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت 4600 روپے فی تولہ کم ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں