ملکی زرِمبادلہ ذخائر کی موجودہ تفصیلات سامنے آ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ ذخائر 29 نومبر تک 16.6 ارب ڈالرز رہے۔
زرِ مبادلہ ذخائر 29 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 54.40 کروڑ ڈالرز بڑھے ہیں۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 62 کروڑ ڈالرز اضافے سے 12 ارب ڈالرز رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.7 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 4.6 ارب ڈالرز رہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں