ایل پی جی صارفین کیلیے برُی خبر

لاہور (پی این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوگیا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے مقرر کی گئی ہے، دسمبرکیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 30 پیسے فی کلو ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں