گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر، پاکستان کی مشہور کمپنی پاک سوزوکی نے پاکستان میں سوزوکی ایوری کی اسمبلنگ شروع کر دی۔
باقی گاڑیوں کی نسبت سوزوکی ایوری ایک فیملی کار ہے، چاہے روزمرہ کا سفر ہو ، شہری علاقوں کی تنگ گلیوں یا طویل راستوں میں ڈرائیونگ ہو، سوزوکی ایوری ہر لحاظ سے ایک معقول انتخاب ہو سکتی ہے، اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ یہ گاڑی آرام دہ سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے، ایوری 660 سی سی آر سیریز وی وی ٹی (Variable Valve Timing) انجن سے لیس ہے، جو انجن کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور فیول کی بچت کے ساتھ کم سے کم اخراج کو یقینی بناتا ہے۔
حال ہی میں پاک سوزوکی کی جانب سے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے تعاون سے سوزوکی ایوری پر ’’ایکسچینج فنانسنگ آفر ‘‘کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم میں صارفین کے لیے کچھ آفرز ہیں، جن میں (ایوری VX کے لیے 1,50,000 روپے کا ایکسچینج بونس، 5 سالہ قسط پلان پر 14.99 فیصد بینک فنانسنگ ریٹ اور خصوصی انشورنس ریٹ 1.5فیصد) شامل ہیں ۔
جن افراد کو اپنی پرانی گاڑیاں ایکسچینج کرنی ہوں، وہ سوزوکی کے مجاز ڈیلرشپس کا دورہ کر سکتے ہیں اور صرف 30,900 روپے ماہانہ سے سوزوکی ایوری اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں