سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر

کراچی(پی این آئی)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کی کمی سے 2640ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کی کمی سے 275200 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کمی سے 235940روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں