صارفین کیلئے خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 4 ہزار ایک سو روپےکم ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 300 روپے ہے۔دس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 168 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 41 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 631 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں