سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 585 واٹ کاسولر 20 ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 17 ہزار 100 روپے پر آگیا ،180 واٹ سولر 6 ہزار سے کم ہوکر 5500 پر آگیا۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگ سولر لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں،ڈیمانڈ بڑھنے سے سولر مزید سستا ہوسکتا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا بھی یہی کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے تنگ ہیں اس لیے سولر لگارہے ہیں، سولر مزید سستا ہونا چاہیے تاکہ غریب آدمی لگا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں