سونا پھر مہنگا ہو گیا،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے،10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز بڑھ کر 2565 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں