روپیہ تگڑا، ڈالرکی قدر گر گئی

کراچی(پی این آئی)کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوکر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 74 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں