سونا تین روز مسلسل سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں مسلسل 3 روز تک کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس سے سونا 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے تولہ ہوگیا۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2683 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں