مختلف قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کر دی گئی‎

اسلام آباد(پی این آئی)مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں 2 فیصد تک کمی ہو گئی ہے ، شرح منافع میں کمی کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گا ، وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اور اکاؤنٹ کا شرح منافع کم کر دیا گیا، ڈیفنس سیونگ اور ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کا شرح منافع بھی کم ہوگیا ہے ۔بہبود سیونگز، پینشنرز بینفٹ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی پہلے سے کم منافع ملے گا، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ کے منافع میں بھی کمی ہو گئی ہے ۔اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور اسلامک سیونگ اکاؤنٹ ہولڈرز کو بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔ سیونگز اکاؤنٹ پر موجودہ شرح منافع برقرار رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں