پاکستانی روپے کو جھٹکا، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

لاہور ( پی این آئی)ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 79 پیسے ہے۔ انٹربینک تبادلہ میں گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 6 پیسے اضافے سے 278 روپے 72 پیسے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں