موٹر سائیکل خریدنے والوں کیلئے بری خبر، قیمتوں میں بڑااضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں مختلف برانڈز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونڈاسی ڈی 70 کی قیمت اکتوبر 2024 میں بڑھ کر تقریباً 1,57,900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم ماڈل کی قیمت تقریباً 1,68,900 روپے رکھی گئی ہے۔یہ موٹرسائیکل اپنی سادگی اور بہترین فیول ایوریج کے باعث مقبول ہے۔ جو کہ 50 سے 60 کلومیٹر فی لیٹر تک فراہم کرتی ہے۔2025 ماڈل میں چند معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جن میں نئے اسٹیکر ڈیزائن شامل ہیں۔ اور یہ روایتی رنگوں، جیسے سرخ، سیاہ اور نیلے میں دستیاب ہے۔ ہونڈا سی ڈی 70 کی ان خصوصیات نے اسے روزمرہ استعمال کے لیے بہترین انتخاب بنا دیا ہے۔سوزوکی کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی کم سے کم 7 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ موٹرسائیکل کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے حکومتی ٹیکس کا بوجھ صارف پر پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close