سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر، قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 275500روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 428روپے کی کمی سے 236197روپے کی سطح پر آگئی۔سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050 روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں