انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے گی یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبرتک کا وقت دیا ہوا ہے جس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں