سونے کی شوقین خواتین کیلئے بُری خبر، سونا مزید مہنگا ہوگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔3500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 612 ڈالر فی اونس ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں